بھٹکل یکم جون (ایس او نیوز)غیر قانونی بھٹی سے تیار کی گئی دیسی شراب رکھنے کے الزام میں دیہی پولیس نے ایک عورت کو گرفتار کر لیا ہے۔گجانن شیرور کی بیوی نندا کو پولیس نے شیرالی میں شراب کے ساتھ گرفتار کیا۔وہ شیرالی میں مہالکشمی ٹیکسٹائل کے سامنے 3.5لیٹر غیر قانونی شراب ایک پلاسٹک کین میں لئے کھڑی ہوئی تھی۔دیہی پولیس اسٹیشن کے کرائم سب انسپکٹر منجپا او ر دیگر اہلکاروں نے اسے گرفتار کیا۔